30 جنوری، 2024، 4:56 PM

غزہ پر قیامت ٹوٹ پڑی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 114 فلسطینی شہید

غزہ پر قیامت ٹوٹ پڑی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 114 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کے حملوں میں 114 فلسطینیوں کے شہید اور 249 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے صیہونی حکومت کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر 13 حملوں کے نتیجے میں 114 فلسطینیوں کے شہید جب کہ 249 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی لاشیں مکانات کے ملبے تلے یا راستوں پر پڑی ہیں لیکن قابض صہیونی فوج میڈیکل عملے کو وہاں تک رسائی نہیں دے رہی۔

فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 751 اور زخمیوں کی تعداد 65 ہزار 636 تک پہنچ گئی ہے۔

News ID 1921581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha